وزیراعلیٰ پرویز الٰہی و دیگر کا سینئر صحافی جی آر اعوان کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور ( نیوز رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سینئر صحافی ولائف ممبر لاہور پریس کلب جی آر اعوان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے سینئر صحافی جی آر اعوان کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔امیر جماعت اسلامی پنجاب (وسطی)محمد جاوید قصوری ، سیکرٹری جنرل نصر اللہ گورائیہ ، نائب امراءسردار ظفر حسین خان، وقاص بٹ ، نائب قیم ڈاکٹر حافظ ساجد اقبال صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق چوہان اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد عمران الحق نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔ رہنماﺅں نے ان کی صحافتی خدمات کو سراہا۔