نبوت کے بعد کوئی شرف بھی صحابیتِ رسول کے ہم پلہ نہیں،اشرف جلالی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی نے کہاہے کہ نبوت کے بعد کوئی شرف بھی صحابیتِ رسول کے ہم پلہ نہیں۔ کوئی بڑے سے بڑا ولی جو صحابی نہ ہو، کبھی بھی کسی صحابی کے ہم پلہ نہیں ہو سکتا۔ کسی بھی نبی کے کسی بھی صحابی کو بھی وہ مرتبہ نہیں ملا جو اصحابِ محمد کو عطا کیا گیا۔ صحابہ کرام ؓکی محبت، رسول اللہ کی محبت ہے اور ان سے بغض رکھنا، رسول اکرم سے بغض رکھنا ہے۔ جامع مسجد رضائے مجتبیٰ میں ”شرفِ صحابیت ؓکانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں علامہ محمد ادریس جلالی، میاں محمد الیاس جلالی، الحاج محمد منیر قادری، حاجی محمد بوٹا جلالی، الحاج محمد منیر بھٹی، حاجی محمد بوٹا صدیقی، شیخ محمد حنیف شرقپوری و دیگر نے شرکت کی۔