• news

انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند  کی جائیں‘ خلیل احمد‘ عبداﷲ منصور


لاہور (نیوز رپورٹر) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کشمیر فلسطین سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں۔ زمین تمام انسانوں کا مشترکہ ورثہ ہے اس پر تمام انسانوں کا مساوی حق ہے چند ملکوں گروپوں یا افراد کی اجارہ داری قبول نہیں کی جا سکتی دنیا میں امن و سکون مساوی انسانی حقوق میں مضمر ہے۔ پاکستان میں جاگیردار‘ وڈیرے سرمایہ دار اور اشرافیہ انسانی حقوق کی بری طرح پامالی کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاسبان پاکستان کے مرکزی رہنما خلیل احمد‘ عبداﷲ منصور و دیگر نے پریس کلب کے باہر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن