• news

حکومت ترقی کا سفر دوبارہ شروع کرنے کیلئے پرعزم ہے، خواجہ عمران نذیر 


لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک علی پرویز ملک ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان اور غزالی سلیم بٹ سمیت دیگرنے کہا کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت ملک میں ترقی کا سفر نئے عزم اور جذبے سے دوبارہ شروع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ پچھلی حکومت کے دور میں ریکارڈ خسارہ اور بھاری قرضوں کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوا۔ مسلم لیگ ن نے پہلے بھی ملک کو مشکلات اور بحران سے نکالا تھا اب بھی انشاءاللہ نکالیں گے۔گذشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماو¿ں نے کہا کہ1999میں ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ایٹمی دھماکوں کے بعد معاشی پابندیوں کے باوجودلوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ختم کر کے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وہی تجربہ کار ٹیم ملک میں معاشی بحران ختم کر کے معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن