خدمت کی سیاست سے ملک کی تقدیر بدلیں گے، ضیاءالدین انصاری
لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی خدمت کی سیاست سے ملک کی تقدیر بدلے گی۔ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے مل کر اداروں کو کمزور اور معیشت اور معاشرت کو تباہی کا شکار کیا۔جماعت اسلامی ملک میں جاری ظالمانہ نظام کی جگہ اسلام کا بابرکت اور عادلانہ نظام لانا چاہتی ہے۔ جماعت اسلامی اقتدار کے بغیر بھی ملک میں سب سے زیادہ متحرک اور خدمت کرنے والی جماعت ہے۔موجودہ جاگیردار، وڈیرے اور ظالم سرمایہ دارآئندہ 100سال بھی اقتدار میں رہے تو ملک ترقی کرے گا نہ عوام کی حالت بدلے گی۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پی پی 168 سے جماعت اسلامی کے امیدوار احمد سلمان بلوچ کی زیر نگرانی کنونشن خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، امیر پنجاب جاوید قصوری، جنرل سیکرٹری لاہور خالد احمد بٹ،امیر جماعت اسلامی پی پی 168 سید مستقیم معین، صدر یوتھ لاہور جبران بٹ نے بھی خطاب کیا۔ کنونشن میں احمد عمیر، جہانگیر ایثار، طیب اعجاز، اشتیاق گجر، افتخار چوہان سمیت دیگر رہنما اور مرد و خواتین کارکنان شرکت کی۔