355 ایسا ٹارگٹ نہیں جو حاصل نا کیا جاسکے انحصار پاکستانی ٹیم پر ہے: سٹورٹ براڈ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلش ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کو دیا گیا 355 رنز کا ہدف ایسا نہیں کہ اسے حاصل نہ کیا جاسکے۔ پاکستان کو ایک امید کی کرن نظر آئی ہے۔ ملتان ٹیسٹ ڈرا کی طرف نہیں جائیگا، یہ پاکستانی ٹیم پر منحصر ہے کہ وہ کیسا کھیل پیش کرتے ہیں، ہم نے گزشتہ کئی عرصے میں دیکھا ہے کہ ٹیموں نے 300 سے زائد رنز کا ہدف حاصل کیا ہے۔