• news

پرتگال کو ورلڈ کپ جتوانے کا خواب ٹوٹ گیا : کر سٹیانو رونالڈو


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پرتگالی ٹیم کے فٹبالر کرسٹیانورونالڈو نے سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'پرتگال کے لیے ورلڈ کپ جیتنا میرے کیریئر کا سب سے بڑا خواب تھا، خوش قسمتی سے میں نے پرتگال سمیت بین الاقوامی مقابلوں میں بہت سے ٹائٹل جیتے لیکن اپنے ملک کے لیے ورلڈکپ جیتنا میرا سب سے بڑا خواب تھا۔ اس خواب کو پورا کرنے لیے میں نے پوری کوشش کی، 16 سال میں 5 ورلڈ کپ  کھیلے اورگول کیے میں نے اس خواب کو  پورا کرنے کیلئے کبھی ہمت نہیں ہاری، افسوس کی بات ہے کہ میرا خواب ٹوٹ گیا۔بہت کچھ کہا گیا، بہت کچھ لکھا گیا بہت قیاس آرائیاں بھی ہوئیں لیکن میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ آپ سب جان لیں کہ پرتگال کیلئے میری لگن ایک لمحے کے لیے بھی تبدیل نہیں ہوئی، میں ہمیشہ سب کے مقصد کیلئے لڑا، میں اپنے ساتھیوں اور اپنے ملک سے کبھی منہ نہیں موڑوں گا،اب اور کچھ نہیں کہنا ، شکریہ پرتگال، شکریہ قطر ،میرا وہ خواب جب تک چلتا رہا اچھا رہا۔

ای پیپر-دی نیشن