• news

ڈیبیو ٹیسٹ میں 11 وکٹیں: ابرار احمد نے محمد زاہد کا ریکارڈ برابر کر دیا



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مسٹری سپنر ابرار احمد نے ڈیبیو ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لے کر محمد زاہد کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز ابرار احمد نے اولی رابنسن کو 3 رنز پر بولڈ کر کے ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 11 ویں وکٹ اپنے نام کی۔پاکستان کے مسٹری سپنر ابرار احمد نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں برطانوی بیٹرز کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 7 وکٹیں لی تھیں۔یاد رہے کہ محمد زاہد نے ڈیبیو ٹیسٹ پر 1996 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 11 وکٹیں لی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن