کور کمانڈر پولو کپ ریمنگٹن فارما نے جیت لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر)جناح پولو فیلڈزکے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس کا فائنل دلچسپ مقابلے کے بعدریمنگٹن فارما نے جیت لیا۔ فائنل میں ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم کو آدھے گول ہینڈی کیپ 4.5-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔فائنل میچ ریمنگٹن فارما اور ماسٹر پینٹس بلیک کے درمیان انتہائی دلچسپ رہا۔ ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو آدھے گول کی برتری حاصل تھی مگر میچ کے اختتامی لمحات میں ریمنگٹن فارما کی طرف سے خوبصورت گول کرکے میچ جیت لیا۔ ریمنگٹن فارما کی طرف سے بازل فیصل کھوکھر نے فیصلہ کن گول کیا دیگر میں احمد زبیر بٹ نے دو اور احمد بلال ریاض نے ایک گول کیا۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے مینول کرانزا نے تین جبکہ صوفی محمد ہارون نے ایک گول کیا۔ سب سڈری میچ میں ری ماؤنٹس کی ٹیم نے ماسٹر پینٹس /نیوایچ کیبلز کو 9-8.5 سے ہرا دیا۔