• news

11 برسوں میں  16 لاکھ بھارتی باشندوں نے شہریت ترک کر دی

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) گیارہ برسوں میں 16 لاکھ بھارتیوں نے شہریت ترک کی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق صرف اس سال 31 اکتوبر تک ایک لاکھ 83 ہزار افراد اپنی شہریت ترک کر چکے ہیں۔ جب کہ سن 2011ء سے اب تک 16 لاکھ سے زائد بھارتیوں نے اپنی شہریت ترک کی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق بھارت کے نائب وزیر خارجہ وی مرلی دھرن نے جمعہ کے روز پارلیمان کو بتایا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران بھارتی شہریوں کی جانب سے شہریت ترک کرنے کی تعداد میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔ مرلی دھرن نے دستیاب سرکاری اعدادو شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سن 2021ء میں 163370 اور سن 2022ء میں 31 اکتوبر تک 183741 افراد نے بھارتی شہریت ترک  کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سن 2011ء سے اب تک مجموعی طور پر 16 لاکھ سے زائد بھارتی اپنی شہریت ترک کر چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن