چین اور خلیجی تعاون کونسل میں سٹریٹجک شراکت داری مستحکم بنانے پر اتفاق
ریاض (شِنہوا) چین اور خلیج تعاون کونسل کی ریاستوں نے اپنی سٹریٹجک شراکت داری مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ چین۔ خلیج تعاون کونسل سربراہی اجلاس کے بعد جاری ایک مشترکہ اعلامیہ میں دونوں فریقوں نے سیاست، معیشت اور ثقافت جیسے شعبوں میں اپنی سٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئے دور میں لے جانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اپنے مشترکہ مفادات حاصل کرنے کے لئے باہمی تعاون پر زور دیا، خلیج تعاون کونسل نے کہا کہ وہ معاشی ترقی کے فروغ اور قومی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے تحفظ میں چین کی کوششوں میں تعاون کریں گے۔ خلیج تعاون کونسل ریاستوں نے ایک چین اصول پر عمل کرنے کا بھی عہد کیا۔ دونوں فریقین نے فیفا ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی پر قطر کی تعریف کی اور افراد سے افراد، ثقافتی اور تہذیبوں کے درمیان تبادلوں کے فروغ میں کھیلوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے قطر کے خلاف میڈیا مہم کی مذمت کی۔