عراق میں فوج کے ساتھ جھڑپ میں6 عسکریت پسند ہلاک
بغداد(اے پی پی):عراق کے صوبہ صلاح الدین میں ایک جھڑپ کے دوران6عسکریت پسند ہلاک ہوگیا ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے میڈیا دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ عراقی فوجیوں، حکومت کی حمایت یافتہ حشد شعبی کے نیم فوجی جنگجوں اور عام شہریوں نے شمالی صلاح الدین کے علاقے طول الباج میں ایک مشترکہ آپریشن کیا اس دوران دو خودکش حملہ آور ں سمیت6عسکریت پسندہوگئے۔