یوکرائن میں جنگ روس اور یورپ کی جنگ بن سکتی ہے، نیٹو سیکرٹری جنرل
برسلز(این این آئی)نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ روس اور یورپ کی جنگ بن سکتی ہے۔نیٹو کے سربراہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یوکرین میں جنگ قابو سے باہر ہو سکتی ہے اور یہ روس اور نیٹو کے درمیان جنگ کی شکل اختیار کر سکتی ہے، جنگ سے بچنے کیلئے ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔جینز سٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ روس نے کئی بار نیٹو اتحادیوں پر یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے، اس کے فوجیوں کو تربیت دینے اور روسی افواج پر حملہ کرنے کیلئے ملٹری انٹیلی جنس فراہم کر کے تنازعے کا فریق بننے کا الزام لگایا ہے۔