• news

اٹلی: تنازع پر فائرنگ‘ 3 خواتین ہلاک‘ 4 افراد زخمی

روم (نوائے وقت رپورٹ) اٹلی کے دارالحکومت روم کے بار ے میں مسلح شخص نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کر دی۔ اطالوی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں تین خواتین ہلاک اور چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے مقامی اپارٹمنٹ ایسوسی ایشن کے ارکان تھے۔ فائرنگ کرنے والے شخص کا اپارٹمنٹ ایسوسی ایشن سے تنازع چل رہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن