• news

برکی: 7 لاکھ 60 ہزار‘ جنوبی چھاؤنی میں پونے 5 لاکھ کا ڈاکہ

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے برکی کے علاقے میں ممتازکے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 7لاکھ 60ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں امتیاز اور اس کی فیملی سے 4لاکھ 78ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، اور موبائل فون، بادامی باغ کے علاقے میں گل کے گودام میں گھس کر گن پوائنٹ پر 4لاکھ 25ہزار روپے، سبزہ زار کے علاقے میں قیصر سے 70ہزار روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی کے علاقے میں مظہر سے ہزاروں روپے نقدی، موٹر سائیکل اور موبائل فون،ساندہ کے علاقے میں فیصل سے 50ہزار روپے اور موبائل فون فیکٹری ایریا کے علاقے میں سراج سے 40ہزار روپے اور موبائل فون،  ملت پارک کے علاقے میں منور سے 30ہزار روپے اور موبائل فون، سندر کے علاقے میں ڈاکو عارف سے گن پوائنٹ پر 28ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹاؤن کے علاقے میں اسحاق سے 10ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔چوروں نے نواب ٹاؤن کے علاقے میں ثناء محمدکے گھر سے 8لاکھ 29 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا ہے ۔ چوروں نے جنوبی چھاؤنی، نصیر آباد، غالب مارکیٹ اور گارڈن ٹاؤن کے علاقوں سے 4کاریں، ساندہ اور مصری شاہ کے علاقوں سے2 رکشے جبکہ گلبرگ، اچھرہ، اسلام پورہ، برکی، اقبال ٹاؤن، ہنجروال، کوٹ لکھپت اور پرانی انارکلی کے علاقوں سے8 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن