• news

چین نے انسانی حقوق صورتحال پر برطانوی رپورٹ مسترد کر دی

لندن (شِنہوا) برطانیہ میں چینی سفارت خانہ نے برطانوی فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیویلپمنٹ آفس کی جانب سے حال ہی میں جاری کی گئی 2021 کی رپورٹ میں چین میں انسانی حقوق کی صورتحال بارے "غیر ذمہ دارانہ تبصرے" اور "بے بنیاد الزامات" کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ سفارت خانہ نے رپورٹ میں چین میں انسانی حقوق کی مسلسل خراب صورتحال بارے بے بنیاد الزام کے جواب میں کہا کہ چین ہمیشہ اپنے عوام کے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے فروغ اور تحفظ کے لیے پرعزم رہا ہے اور اس نے انسانی حقوق کے معاملے میں بہت پیشرفت کی ہے جس کا اعتراف ہروہ شخص کرسکتا ہے جو تعصب سے پاک ہو۔سفارت خانہ نے زور دیا کہ سنکیانگ، ہانگ کانگ اور تبت کے معاملات چین کے اندرونی امور ہیں جس میں کسی غیرملکی کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ای پیپر-دی نیشن