• news

نوائے وقت کے کالم نگار ، سینئر صحافی نصرت جاوید کی بیٹی کی شادی ، بلاول ، سیاسی رہنما ، صحافی شریک 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نوائے وقت کے کالم نگار‘ سینئر صحافی‘معروف تجزیہ نگار نصرت جاوید کی بیٹی خدیجہ کی شادی گزشتہ روز اسلام آباد میں انجام پائی۔ شادی کی تقریب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں نے شرکت کی۔ شادی کی تقریب سیاسی جماعتوں کے اجتماع کا منظر پیش کر رہی تھی،دولہا  نعمان اوردلہن خدیجہ  کے ساتھ مہمانوں نے تصاویر بھی بنوائیں ۔ تقریب میں بلاول بھٹو زرداری‘ دانیال عزیز‘ انکی اہلیہ مہناز اکبر عزیز‘ پرویز رشید‘ مصطفیٰ نواز کھوکھر‘ ندیم افضل چن‘ آفتاب شیرپاؤ کے علاوہ صحافی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد، سابق پی آئی او رائو تحسین علی خان بھی تقریب میں مدعو تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن