ای سی ایل کمیٹی تشکیل اعظم نذیر تارڑ کنوینئر ہوں گے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل تشکیل دے دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ای سی ایل کمیٹی 5 ممبران پر مشتمل ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے۔ وفاقی وزراء سردار ایاز صادق، اورنگزیب مریم، سید نوید قمر، مولانا اسعد محمود کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔