سعودی عرب سے پاکستان کو ماہ رواں امداد کا نیا پیکج مل جائیگا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو ماہ رواں میں امداد کا نیاء پیکج مل جائے گا ،سرکاری ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں سے اس بارے میں سعودی حکام کے ساتھ بات چیت کافی آگے بڑھ چکی ہے اور اسلام آباد میں موجود سعودی سفارت خانہ اس کے لئے سہولت فراہم کر رہا ہے ،ان ذرائع کا کہناہے کہ سعودی ولی عہد کے دورے کی اگر تاریخ طے ہو گئی تو اس بارے میں معاہدے ہو جائیں گے تاہم اگر ایسا نہ ہوا تو سعودی عرب سے اس کا باضابطہ اعلان ہو جائے گا،ان ذرائع نے بتایاہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ریویو کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ سے پاکستان کو متبادل کے طور پر یہ انتظام کرنا پڑا ہے ،واضح رہے کہ چند روز قبل زرِ مبادلہ کی صورتِ حال بہتر بنانے کے سلسلے میں پاکستان نے سعودی عرب سے مزید قرض کی درخواست کی تھی۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 4.2 ارب ڈالرز کی درخواست کی، یہ درخواست توانائی کی خریداری اور بجٹ سپورٹ کیلئے کی گئی تھی۔