خیبر کے اسمبلی:2008ء سے سرکاری ہیلی کاپٹر کا ہر استعمال قانونی بل منظور:اپوزیشن کا احتجاج
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے اسمبلی میں سرکاری ہیلی کاپٹر کے ہر استعمال کا بل منظور کر لیا گیا۔ اپوزیشن کے شور شرابے میں وزراء کی تنخواہوں، مراعات اور استحقاق سے متعلق بل بھی منظورکرلیا گیا۔ سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل کی شق وار منظوری دی گئی۔ بل میں 2008 سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی حیثیت دی گئی ہے اور بل کے تحت 2008 سے اب تک ہیلی کاپٹرکا استعمال غیرقانونی تصور نہیں ہوگا۔ اپوزیشن نے گورنر خیبر پختونخوا سے بل پر دستخط نہ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ ناجائز بل ہے، گورنر اس بل کو واپس بھیج دیں۔ اپوزیشن رکن عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے رکشے کی طرح استعمال کو حکومت تحفظ دے رہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے والوں سے 9 کروڑ کی ریکوری کیلئے صوبائی حکومت کو خط لکھا تھا۔