• news

4 مطلوب نوجوانوں کی گرفتاری پر 10 ،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان 

نیویارک، اسلام آباد، سری نگر (کے پی آئی) بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے مطلوب   4 کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری  پر دس دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے مقبوضہ کشمیر بھر میں پوسٹر لگوا دیے ہیں۔ سلیم رحمانی، سیف اللہ، سجاد گل،اور باسط احمد ڈار پر الزام ہے کہ  وہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو عسکریت  پسندی پر امادہ کر رہے ہیں۔ ان کا تعلق  مزاحمتی محاذ  ٹی آر ایف سے ہے ۔بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ہر ایک کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو  دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ جنوبی کشمیر میں ٹریفک کے ایک حادثے میں پانچ بھارتی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ سریگفوارہ بجیہاڑہ میں فوجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ فوجی زخمی ہو گئے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے ایک وفد نے کنوینر محمود احمد ساغر کی سربراہی میں او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت  کے کشمیر دشمن اقدامات پر ایک یادداشت پیش کی۔ او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری نے کشمیر کاز کی حمایت کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔

ای پیپر-دی نیشن