شاہینوں کو ملتان ٹیسٹ میں بھی شکست،سیریز انگلینڈ کے نام
لاہور+ملتان ( سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ نے ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 26 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی۔ انگلینڈ کے 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم میچ کے چوتھے روز 328 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے پاکستان کے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ میچ کی دوسری اننگز میں شاندار 108 رنز بنانے پر ہیری بروک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ملتان ٹیسٹ