• news

پیسی کیش بینیفٹ موبائل ایپ : 22 کروڑ روپے سے زائد رقم ورکرز میں تقسیم


لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن کے رجسٹرڈ ورکرز کیلئے پی آئی ٹی بی کی وضع کردہ ’’پیسی کیش بینیفٹ ایپ‘‘ کے ذریعے مالی مراعات کی مد میں 22کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی جا چکی ہیں۔ ایپ کے ذریعے اب تک 33 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 22 ہزار درخواستیں منظور‘ ساڑھے 7 ہزار درخواستیں مسترد جبکہ تقریباً 15 سو درخواستیں زیر التوا ہیں۔ اس حوالے سے چیئرمین پی آئی ٹی بی سید بلال حیدر کا کہنا تھا کہ ایپ سے رجسٹرڈ ورکرز کو مالی فوائد کی بروقت ادائیگی ممکن ہو رہی ہے اور انہیں دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑتے۔ رجسٹرڈ ورکرز گھر بیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے 11 اقسام کے مالی فوائد سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ماضی میں مینوئل سسٹم پر ورکرز کو مالی مراعات کیلئے مہینوں انتظار کرنا پڑتا تھا تاہم اب چند دن کے اندر رقوم بنک اکائونٹ کے ذریعے براہ راست ٹرانسفر کی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن