• news

پاکستان کو گڈگورننس دیکر اسلامی ، خوشحال ملک بنائینگے:لیاقت بلوچ 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ترازو نشان پر بھرپور حصہ لے گی۔ ملک بھر میں ورکرز کنونشن کا شیڈول طے کردیا گیاہے۔ امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا، سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ، حیدرآباد، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، مالاکنڈ، دیر، سوات، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں گرینڈ ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی کا ورکر پرجوش ہے کہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنا ہے اور کرپشن، بدامنی، فساد، جان لیوا مہنگائی کا خاتمہ کرنا ہے۔ پاکستان کو گڈگورننس دے کر اسلامی اور خوشحال بنائیں گے۔ ایبٹ آباد، پشاور، مردان، لوئر دیر میں سیاسی، انتخابی مشاورتی اجلاسوں اور لاہور میں پی پی 160، 168 کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ افغانستان میں امریکا کو بدترین شکست ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن