• news

انتظامی معاملات کو بہتر بنائے بغیر کوئی شعبہ یا ادارہ مستحکم نہیںہو سکتا : طلعت نصیر پاشا


لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی جانب سے پنجاب کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز کے تشکیل کردہ کنسورشیم کا ایک اہم اجلاس یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے مرکزی کیمپس میں منعقد ہو اہے جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) نے کی۔ ’’گورننس اور مالیات: چیلنجز اور بہترین عملی اشتراک‘‘ کے ایجنڈے پر منعقد ہونے والے اجلاس میں پروفیسر نظام الدین، پروفیسر سرفراز خورشید، پروفیسر منصور اکبر، پروفیسر شاہ جہاں، پروفیسر سلیمان طاہر اور پروفیسر شاہد کمال سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) نے کہا کہ انتظامی اور مالیاتی معاملات کو بہتر بنائے بغیر تعلیم سمیت کوئی شعبہ یا ادارہ مستحکم ہو سکتا ہے نہ اسے ترقی مل سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن