الیکشن میں سیاسی لٹیروں کا خاتمہ عوام کی طاقت سے کرینگے:ضیاء الدین ایڈوکیٹ
لاہور(خصوصی نامہ نگار)دارالہدیٰ ٹرسٹ اور الخدمت فوڈ بنک لاہور کے صدر اور امیدوار پی پی 160 صوبائی اسمبلی ملک شاہد اسلم کی جانب سے اہل علاقہ کیلئے چلڈرن پارک ایل بلاک ماڈل ٹاؤن میں عشائیہ تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق،نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ،سیکرٹری جماعت اسلامی خالد احمد بٹ، صدر سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد، سیکرٹری سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور عامر نثار خان، اظہر بلال،احمد سلمان بلوچ، حافظ ملک محمود احمد،مولانا مختار احمد خان، علی شیر زاہد، طارق احسن، مسعود خان، حافظ محمد عباس، اختر جاوید راٹھور، طاہر مختار بٹ، عرفان طارق جاوید سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے ضیاء الدین انصاری اور ملک شاہد اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں سیاسی لٹیروں کا خاتمہ عوام ووٹ کی طاقت سے کریں گے۔ سیاستدانوں کی جائیدادیں باہر، بچے باہر، علاج باہر مگر حکمرانی پاکستان پر ہے۔ ملک میں تینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے سیاسی،معاشی اور سماجی دہشت گردی مسلط کی ہے۔