عوام کا پیسہ ادویات کی لوکل پرچیزکے نام پر ضائع نہیں ہونے دینگے:احمدجاویدقاضی
لاہور(نیوزرپورٹر) سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاویدقاضی کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا،جس میں سپیشل سیکرٹری شعیب جدون،ایڈیشنل سیکرٹری پروکیو ورمنٹ،متعلقہ افسران وپی آئی ٹی بی کے افسران نے شرکت کی۔سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی لوکل پرچیزکے حوالہ سے پی آئی ٹی بی کی جانب سے پریزنٹیشن کاجائزہ لیا۔پی آئی ٹی بی کے افسران نے سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کو بریفنگ دی۔صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات کی لوکل پرچیزکے عمل کو شفاف بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔پی آئی ٹی بی کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی لوکل پرچیزکے عمل کوشفاف بنانے کیلئے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ پنجاب کی عوام کا پیسہ ادویات کی لوکل پرچیزکے نام پر ضائع نہیں ہونے دیں گے۔