• news

پاکستان،  افغانستان، امریکہ اور بھارت سمیت تمام دنیا سے امن اور برابری  پر تعلقات  چاہتا ہے:علماء سنی تحریک


لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنمائوں نے کہا ہے کہ افغانستان کی حکومت کو اپنی حدود سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔ پاک افغان بارڈر پر پیش آنے والا واقعہ اور 6 پاکستانیوں کی شہادت قابل مذمت ہے۔ عالمی برادری تماشا دیکھنے کی بجائے مسائل کو حل کرنے کی طرف بلائیں۔ محمد شاداب رضا نقشبندی اور جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا کہ پاکستان روز اول سے افغانستان، امریکہ اور بھارت سمیت تمام دنیا سے امن اور برابری کی بنیاد پر تعلقات ہموار رکھنے چاہتا ہے۔ افغان سکیورٹی فورس بندوق چلانے کی بجائے قوم کو قلم اور علم کی طرف لے کر آئیں۔

ای پیپر-دی نیشن