• news

 سعود شکیل کے آ وٹ کا فیصلہ خلاف گیا  قریب پہنچ کر جیت حاصل نہ کر سکے، بابر اعظم


ملتان (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شکست کی ذمہ داری قبول کر لی گزشتہ روز ملتان ٹیسٹ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ سعود شکیل کے آ وٹ کا فیصلہ ہماری ٹیم کے خلاف گیا راولپنڈی کی طرح ملتان میں بھی جیت کے قریب پہنچ کر اسے حاصل نہیں کر سکے ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی کمی ہے جبکہ فاسٹ باو¿لر ز کی انجری کی وجہ سے میچ میں اس شعبے میں کامیابی نہیں مل رہی ہے حریف ٹیم نے مواقعوں سے فاہدہ اٹھایا جبکہ ہم ناکام رہے پچ کے کردار سے کھلاڑیوں کی کارکردگی کامیابی میں اہم ہوتی ہے جو تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے حاصل نہیں ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ سعود شکیل اور آ غا سلمان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ان کو موقع فراہم کیا جو ٹیم کے لئے اچھا اضافہ ثابت ہوے آ ئندہ چند ٹیسٹ سیریز میں نئے کرکٹرز کو مزید تجربہ حاصل ہوگا جو ٹیم کے لئے فاہدہ مند ثابت ہوگا۔
بابر اعظم

ای پیپر-دی نیشن