• news

پاکستان اچھا ملک ،ہر چیز کا خیال رکھا جاتا ہے:مارک ووڈ 


لاہور ( سپورٹس رپورٹر)  انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اچھا ملک ہے یہاں ہر چیز کا خیال رکھا جاتا ہے۔مارک ووڈ نے کہا کہ یہاں کا کراوڈ بہت ہی اچھا ہے، مہمان ٹیم کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ سے آئے شائقین بھی بہت انجوائے کر رہے ہیں، امید ہے پاکستان میں اور بھی ٹیمیں آئیں گی۔مارک ووڈ نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے یہاں کرکٹ کی جیت ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن