• news

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ   پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج


  پشاور(آئی این پی ) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ 2022 پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ رپورٹ کے خلاف ایڈوکیٹ شبیر حسین نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق رپورٹ میں لکھا ہے کہ خیبر پختونخوا کی عدالیہ کا کرپشن میں پہلا نمبر ہے، رپورٹ مفروضوں، بد نیتی پر مبنی اور عدالیہ کی ساکھ کو نقصان پہچانے کی کوشش ہے۔ استدعا کی گئی کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے خلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن