افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
لاہور (خصوصی نامہ نگار) افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ افغان فورسز کی فائرنگ سے 6پاکستانی شہری شہید اور 17زخمی ہوئے۔ چند دن قبل بھی چمن بارڈر پر افغان فورسز نے حملہ کیا جس میں ایک پاکستانی شہید ہوا۔ یہ ایوان افغان فورسز کی بھاری ہتھیاروں سے پاکستان کے شہری علاقوں پر فائرنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے بھرپور دفاع کیا ہے۔ یہ ایوان افغان مطالبہ کرتا ہے کہ ذمہ داروں کو منظر عام پر لایا جائے اور سزائیں دی جائیں۔