• news

گوگل کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وزیرآئی ٹی ودیگر عہدیداروں سے ملاقات کریگا


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) گوگل کا وفد پاکستان پہنچ گیا،گوگل وفد وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کاموزیر قانون  اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کرے گا۔ذرائع کے مطابق گوگل کا وفد وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے علاوہ وزیر قانون اور چیئرمین پی ٹی اے سمیت دیگر اہم عہدیداروں سے بھی ملاقات کرے گا۔ گوگل کا وفد پاکستان میں دفتر کھولنے اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کرے گا۔اس حوالے سے وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ گوگل کے وفد کو پاکستان میں دفتر کھولنے پر قائل کریں گے، گوگل، فیسبک اور دیگر پلیٹ فارمز پاکستان سے کروڑوں روپے کماتے ہیں، انہیں چاہیے کہ پاکستان میں دفتر قائم کریں اور نوجوانوں کو ملازمت دیں۔

ای پیپر-دی نیشن