• news

کرونا کیسز میں نمایاں کمی ، 9 نئے مریض ، مثبت شرح 0.18 فیصد ریکارڈ 


اسلام آباد (خبرنگار) ملک بھر میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صرف 9 کرونا کیسز ریکارڈ کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 635 ہوگئی۔این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 75 ہزار 480 ہوگئی۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 901 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.18 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے 29 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن