• news

اسمبلیاں تحلیل کرنے پر پارٹی میں اختلافِ رائے ہے،اسد عمر


 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر پارٹی میں اختلاف رائے موجود ہے۔ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ کچھ لوگ اسمبلیاں فوری تحلیل کرنے کے حق میں ہیں اور کچھ کہتے ہیں کہ ابھی اسمبلیاں تحلیل نہیں کرنی چاہئیں، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دو سے تین مہینے کا وقت ملنا چاہیے۔اس سے قبل ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد  چوہدری نے کہا تھا کہ  پی ڈی ایم 20 دسمبر تک عام انتخابات کا فارمولا نہیں لاتی تو پنجاب اور کے پی اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی۔ تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ کو پنجاب میں ہونے والے ورکرز کنونشن سے اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو گیا ہوگا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ سیالکوٹ اور راولپنڈی میں کروڑوں روپے خرچ کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ چند سو لوگوں کے اجتماع اور کشمیر کے انتخابات میں بدترین شکست ن لیگ کی غیر مقبولیت کی گواہی دے رہی ہے، اسی لئے حکمران الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔ ن لیگ کو پنجاب میں ہونے والے ورکرز کنونشن سے اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو گیا ہوگا۔ اپنے ایک اور ٹوئٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ تمام صوبائی اکائیوں کے وزرا اعلی اور وزرائے خزانہ کی پریس کانفرنس موجودہ نظام کی نان فنکشنیلیٹی کا اظہار ہے۔ آئین کے تحت وفاق صوبوں اور اکائیوں میں ٹیکس سے جاری رقوم ٹرانسفر کرنے کا پابند ہے لیکن صوبوں کو فنڈز ٹرانسفر نہیں ہو رہے، یہ بحران بڑھتا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن