• news

امریکی حکام کی چینی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات‘ مسابقت کو تنازعات میں نہ بدلنے پر زور 

بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) امریکی اعلیٰ حکام کے وفد نے چین کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وین کے مطابق ملاقات میں بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی اور امریکی حکام کی بات چیت تفصیلی‘ واضح اور تعمیری رہی۔ امریکی حکومتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے مسابقت کو تنازعات میں نہ بدلنے پر زور دیا۔ یوکرائن جنگ، شمالی کوریا سے علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات‘ چین میں زیرحراست امریکی شہریوں کی رہائی پر بھی بات کی گئی۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد چینی اور امریکی صدور کی حالیہ بات چیت کے تسلسل کو آگے بڑھانا اور اگلے سال امریکی وزیر خارجہ کے دورہ چین کی تیاری کرنا ہے۔    

ای پیپر-دی نیشن