جہاں ضرورت پڑی تو مولا جٹ کا کردار ادا کروں گا: گورنر سندھ
کراچی (این این آئی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شاہراہ فیصل کا دورہ کیا اور گرین بیلٹ پر پودا لگایا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ شارع فیصل پر 10ہزار پودے لگائیں گے۔ ہمیں کراچی کو کلین اور گرین کرنا ہے۔ کراچی میں اگلے ہفتے سے صفائی مہم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ میں خود سڑک پر جھاڑو لگائوں گا، خزانے پر پھرنے والی جھاڑو اب سڑکوں پر پھرے گی۔ قبضہ مافیا ڈرگ مافیا کو کہتا ہوں بس بہت ہوگیا اب کراچی کا پیچھا چھوڑ دیں، کامران ٹیسوری نے کہاکہ جہاں جہاں ضرورت پڑی وہاں مولا جٹ کا کردار ادا کروں گا۔