• news

ارشد شریف قتل کیس‘ لواحقین‘ جے آئی ٹی کو ملاقات کرانے کی ہدایت


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ارشد شریف کیس کے حوالے سے جے آئی ٹی کی دوسری میٹنگ سی پی او ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ ایس پی صدر کو فوری طور پر ارشد شریف کے لواحقین سے رابطہ کر کے جے آئی ٹی کی ملاقات کرانے کی ہدایت کی گئی۔ جے آئی ٹی نے خاندان کے علاوہ دیگر شہادتیں ریکارڈ کرانے والے افراد کی لسٹیں مرتب کرنے کا فیصلہ کیا۔ جے آئی ٹی ارشد شریف کیس کے حوالے سے روزانہ میٹنگ کرے گی اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن