دس سال تک گریڈ16میں کام کرنے والے افسروں کو ٹائم سکیل پر ترقی دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (عترت جعفری)دس سال تک گریڈ16میں کام کرنے والے افسروں کو ٹائم سکیل کی بنیاد پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس سلسلے میں ایف بی آر اور دوسرے اداروں میں جو پالیسی بنائی گئی ہے اس کے مطابق جن افسروں نے گریڈ 16میں31دسمبر2022ء تک دس سال سروس مکمل کر لی ہے ،ان کے نام مانگ لئے گئے ہیں ،ان افسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اثاثو ں کی ڈکلیریشن اور کارکردگی رپورٹ مکمل کت کے جمع کرا دیں ،ان افسروں کو اس بات کا سر ٹفیکیٹ بھی دینا ہوگا کہ ان کے خلاف ایف آئی اے ،نیب میں کوئی کیس نہیں ہے اور نہ ان کے خلاف انضباطی کارروائی کا کوئی معاملہ زیر التو اء ہے ،ایسے افسروں کو نام 20دسمبر تک طلب کئے گئے ہیں ۔