ا نٹرنیٹ صا رفین کی بڑھتی تعداد، سائبر کرائم سے متعلق شکایات میں اضافہ
اسلام آباد(صلاح الدین/نمائندہ نوائے وقت)ا نٹرنیٹ صارفین کی بڑھتی تعدادکے ساتھ سائبر کرائم سے متعلق شکایات میں اضافہ ہوا ہے سال 2022 میں 1لاکھ 7 ہزار شکایات سائبر کرائم ونگ کو مو صول ہو ئیں سال 2019 کے دوران یہ تعداد 30ہزارتھی سال 2020 کے دوران 1لاکھ18 ہزار 11 جبکہ 2021 میں 1 لاکھ 2ہزار تعداد تک پہنچ چکی تھیں، ذرائع کے مطابق او آئی سی پاکستان کے ساتھ مصنوعی ذہانت، بلاک چین، انٹرنیٹ آف تھنگ، بگ ڈیٹا، روبوٹکس، کلاڈ سروسز کے حوالے سے تعاون کرے گا۔