• news

نوید الاسلام ڈی سی وزیرآباد، شازیہ سرور ایس پی سپیشل برانچ لاہور تعینات

لاہور (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) پنجاب حکومت نے ڈپٹی سیکرٹری خزانہ پنجاب نوید الاسلام ورک کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر وزیر آباد تعینات کر دیا گیا۔ نئی تعیناتی کے بعد اب ڈپٹی کمشنر گجرات امر شہزاد سے ڈپٹی کمشنر وزیر آباد کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔ تقرری کے منتظر کیپٹن (ر) قاسم اعجاز کو اے ڈی سی آر مری لگا دیا گیا۔  قائم مقام آئی جی پنجاب پولیس کنور شاہ رخ نے فیصل گلزار کا بطور ڈی پی او راجن پور تبادلہ منسوخ کر کے انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر سکیورٹی سنٹرل ون ایس پی یو لاہور، ایس پی انویسٹی گیشن صدر لاہور ڈاکٹر رضا تنویر کو ایس پی آپریشنز کینٹ   لاہور، ایس پی جڑانوالہ  فیصل آباد ارتضی کومیل کو ایس پی انویسٹی گیشن صدر لاہور جبکہ شازیہ سرور کا بطور اے آئی جی جنوبی پنجاب تبادلہ منسوخ کر کے ایس پی سپیشل برانچ لاہور تعینات، ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین کے سی پی او پنجاب رپورٹ کرنے کے احکامات منسوخ جبکہ ایس پی سپیشل برانچ ملتان جاوید احمد خان کا اے آئی جی انویسٹی گیشن جنوبی پنجاب تبادلہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن