• news

پشاور: اقدام قتل کا ملزم چھڑانے کیلئے پی ٹی آئی کارکنوں کا تھانے پر دھاوا

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور کے نواحی علاقے ’خزانہ‘ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اقدام قتل کے ملزم کو چھڑوانے کیلئے تھانے پر دھاوا بول دیا۔ مقامی ایم پی اے آصف خان ان کارکنوں کی قیادت کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق اقدام قتل کے ملزم کو گرفتار کیا تو ایم پی اے انہیں چھڑوانے تھانے پہنچ گئے، ملزم تھانہ فقیر آباد پولیس کو جون 2022 سے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ ملزم کو رہا نہ کرنے پر ایم پی اے آصف خان کے ساتھ پولیس کی تکرار ہوئی۔ پی ٹی آئی کارکنان ملزم کو گرفتار کرنے والے ایس ایچ او کی معطلی کا مطالبہ لے کر  تھانے کے سامنے جمع ہوگئے۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹائر جلا کر چارسدہ روڈ بند کردی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ بعد ازاں ایم پی اے آصف خان اور ایس ایچ او خزانہ کے مابین تلخ کلامی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپشنز  نے متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کر دیا اور  ایس پی رورل کو تین دن میں معاملے کی انکوائری کے احکامات جاری کردیئے۔

ای پیپر-دی نیشن