جرسی جزیرے پر رہائشی عمارت میں دھماکہ، 5افراد ہلاک
پیرس(آئی این پی)جرسی جزیرے کی ایک رہائشی عمارت میں دھماکے سے 5افراد ہلاک ہوگئے،برطانوی تاج کے ماتحت شمالی فرانس کے قریب چھوٹے جزیروں پر آباد ملک بیلیک آف جرسی آئی لینڈز کی پولیس اور ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے سے تین منزلہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ،ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ عمارت میں رہائش پذیر 5افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔، اور ملبے سے کسی کے زندہ ملنے کی امید دم توڑ چکی ہے، واقعہ کسی مجرمانہ حرکت کا نتیجہ ہے یا حادثہ اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا،انہوں نے کہا کہ واقعے کی آزادانہ تحقیقات کی جا رہی ہیں ہم کوئی بھی اندازہ قائم نہیں کر رہے نہ ہی کسی پہلو کو نظر انداز کیا جائے گا، واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں گی۔