حالات سے دلبرداشتہ‘ محبت میں ناکامی پر 2 نوجوانوں کی خودکشی
ڈسکہ‘ غازی آباد (نامہ نگاران/ نمائندہ خصوصی) حالات سے دلبرداشتہ شخص اور محبت میں ناکامی پر دو نوجوان نے خود کو موت کی نیند سلا دیا۔ ڈسکہ کے نواحی گاؤں گوجرہ کے فراست علی نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے ڈیرہ پر خودکشی کی۔ تھانہ غازی آباد کی حدود میں نوجوان نے محبت میں ناکامی پر خودکشی کر لی۔ اس کی محبوبہ کی گزشتہ روز شادی تھی جس پر دلبرداشتہ نوجوان نے موت کو گلے لگا لیا۔