گوجرانوالہ کے بچے سے خیرپور: رانا ٹاؤن‘ گن پوائنٹ پر خاتون سے اجتماعی زیادتی
گوجرانوالہ‘ فیروز والا (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) پب جی گیم پر دوست بننے والے ملزم نے طالبعلم کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی ویڈیو بھی بنا لی۔ سائبر کرائم ونگ نے بلیک میلر کو خیرپور سے حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ (الف) نامی طالبعلم کی پب جی گیم پر سعید خان کے ساتھ دوستی ہو گئی تھی۔ اس دوران ملزم نے کوائن دینے کے جھانسہ دیکر اسے خیر پور بلایا‘ بعد ازاں ارسلان کو ملزم کافی عرصہ تک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دیکر بلیک میل کرتا رہا۔ جس سے پریشان طالبعلم نے ورثاء کے ہمراہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں تحریری درخواست دے دی۔ ونگ نے سندھ کے شہر خیر پور میں چھاپہ مار کر ملزم سعید خان کو حراست میں لیکر اس کے قبضہ سے موبائل فون بھی بر آمد کر لیا۔ سائبر کرائم ونگ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل فون سے مزید بچوں کی متعدد نازیبا ویڈیو برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔ فیصل آباد میں بچہ نشانہ بن گیا۔ جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹاؤن کے قریب دو اوباشوں نے گن پوائنٹ پر خاتون کو زبردستی اغوا کر کے ایک مکان پر لے جا کر زبردستی اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور فرار ہوگئے بتایا گیا ہے کہ چیچوکی ملیاں کی رہنے والی خاتون (م) اپنی رشتہ داروں کے ہاں ملنے کے لیے آئی ہوئی تھی، یہاں سے فارغ ہو کر واپس گھر جانے کے لئے بس سٹاپ پر کھڑی تھی اس دوران دو نوجوان عظیم اور عادل مسلح ہو کر آئے۔ فیروزوالا پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔