• news

بہارہ کہوبائی پاس کی قائد اعظم یونیورسٹی اراضی پر تعمیرکیخلاف د رخواست مسترد

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے بہارہ کہوبائی پاس کی قائد اعظم یونیورسٹی اراضی پر تعمیر کے خلاف درخواست مسترد کردی۔گذشتہ روز یونیورسٹی پروفیسرز کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے یونیورسٹی کی حدود میں جاری کام پر حکم امتناع بھی ختم کرنے کا حکم سنادیا۔

ای پیپر-دی نیشن