• news

بلد یاتی الیکشن: اوتھل‘ بیلہ‘ لاکھڑا‘ جام گروپ‘ دریجی‘ بھوتانی گروپ‘ لسبیلہ میں عوامی اتحاد کی جیت

اوتھل (این این آئی) لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اوتھل، بیلہ، لاکھڑا میں جام گروپ جبکہ حب، دریجی میں بھوتانی گروپ اور لسبیلہ عوامی اتحاد نے میدان مار لیا۔ کامیاب امیدواروں کے حامیوں کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر رقص، شیرینی کھلائی گئی۔ کامیاب امیدواروں کے حامیوں کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر رقص اور بھنگڑے، جے یو آئی کے اقلیتی امیدوار جیٹھا مل کی کامیابی پر بینڈ باجے بجائے گئے۔ شیرینی کی تقسیم ، لسبیلہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں لسبیلہ میں ووٹنگ کا سلسلہ صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک جاری۔ میونسپل کمیٹی اوتھل سے جام گروپ نے 16 میں سے 14 نشستیں جیت کر میدان مار لیا۔ جبکہ میونسپل کارپوریشن حب سے بھوتانی گروپ نے اور لسبیلہ عوامی اتحاد نے 43 وارڈز میں سے28,، جام گروپ 9، نیشنل پارٹی 5، میں کامیابی حاصل کی جب کہ ایک نشست پر بلدیاتی امیدوار کی وفات پر الیکشن نہ ہوسکے۔ جبکہ سابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان کے آبائی شہر بیلہ سے 11 وارڈز میں سے جام گروپ نے8، لسبیلہ عوامی اتحاد 3 وارڈز میں کامیابی حاصل کر کے بیلہ شہر میں اپنی مقبولیت ثابت کر دی۔ تحصیل کنراج کے کل 6 وارڈز میں سے جام گروپ 3 اور تحریک لبیک پاکستان نے بھی 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔ تحصیل وندر کے 14 وارڈز میں سے جام گروپ 8 لسبیلہ عوامی اتحاد5 اور ایک آزد امیدوا کامیاب ہوا۔ بھوتانی برادران کے آبائی علاقے میونسپل کمیٹی دریجی سے بھوتانی گروپ نے 7 وارڈز میں کامیابی حاصل کر کے انتخابی ملاکھڑا اپنے نام کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن