• news

متعدد شہریوں کو لوٹ لیا گیا، شیخوپورہ روڈ پر 2 کروڑ کی ڈکیتی 

شیخوپورہ؍ لاہور (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) ڈاکوئوں، چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے  زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے چوہنگ  میں منشی خان کے اہلخانہ کو  یرغمال بنا کر 6لاکھ 90ہزار زیورات، موبائل فون، اوون، ایل سی ڈی اور دیگر سامان لوٹ لیا اور جاتے ہوئے شیر خوار بچے کے دودھ کے2 ڈبے بھی لے گئے۔ مزنگ میں سرفراز اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 45ہزار، زیورات اور موبائل فون، وحدت کالونی میں حسن اور اس کی والدہ سے 2تولے  زیورات، 7ہزار روپے اور 2موبائل فون،  والٹن روڈ شریف کالونی میں ندیم سے ڈیرھ لاکھ روپے اور موبائل فون، لوئر مال میں عامر سے 50ہزار، موبائل فون، موٹر سائیکل، جوہر ٹاؤن میں عبداللہ سے 2ہزار  اور ایپل فون کی گھڑی، غالب مارکیٹ  میں ولید سے 83ہزار اور موبائل فون ، نشتر کالونی  ابراہیم سے 74ہزار اور موبائل فون، لوئر مال میں فہیم سے گن پوائنٹ پر 70ہزار اور موبائل فون، ڈیفنس  میں شاہدسے 52ہزار  اور موبائل فون ، بھاٹی گیٹ  میں عباد سے 35ہزار اور موبائل فون، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ابرار سے 10ہزار  اور موبائل فون، سول لائن سکیورٹی گارڈ قادر سے 5سو  اور موبائل فون لوٹ لیا۔چوروں نے فیکٹری ایریا میں سہیل کے گھر سے4لاکھ 30 ہزار  زیورات اور دیگر سامان۔ چوروں نے ماڈل ٹاؤن اور گڑھی شاہو سے2 کاریں، لٹن روڈ سے رکشہ جبکہ بھاٹی گیٹ، نواں کوٹ، گلشن اقبال، رائیونڈ سٹی، لوئر مال، کوٹ لکھپت،  ٹاؤن شپ، نیو انارکلی اور فیصل ٹاؤن سے9 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ہیں۔ شیخوپورہ کے علاقہ دوسا کوچوک کے قریب پرائیویٹ کالونیوں کے ڈویپلر بیرسٹر چودھری ازائر احمد اور ان کے کزن سعد ظفر نے 2 کروڑ روپے لوٹ لئے گئے دونوں کوٹ عبدالمالک میں ایک نجی بنک کی برانچ سے دو کروڑ روپے نکلوا کر ڈی ایچ اے لاہور جا رہے تھے دوسا کوچوک کے قریب 4 مسلح کار سوار ڈاکو ان سے رقم چھین کر فرار ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن