• news

طالبان نے میڈیا کی آواز دبانے کیلئے نئی پابندیاں لگانے کا منصوبہ بنا لیا 


کابل (نوائے وقت رپورٹ) طالبان نے افغانستان کے میڈیا کی آواز دبانے کیلئے مزید پابندیوں کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ اس حوالے سے اطلاعات و ثقافتی امور بلخ کے عہدیدار محمد یونس رشید کے بیان کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بلخ کے ایک میڈیا ہاؤس کے سربراہ عبدالبصیر عابد  کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے یہ نئی پابندیاں میڈیا کی آواز کو مزید دبا دیں گی جبکہ ایک مقامی صحافی سید محمد یزدان کا کہنا ہے کہ حکومت کو میڈیا اور صحافت کے حوالے سے ایک پالیسی بنانی چاہئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن