• news

ملک میں اقتدار کے بھوکوں کا  جمعہ بازار لگا ہوا ہے، رانا تنویر 


لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف کے سینئرمرکز ی رہنما رانا محمد تنویر نے کہاہے کہ ملک معاشی طور پر تباہ اور اقتدار کے بھوکوں کاجمعہ بازار لگاہوا ہے،امپورٹڈ حکمران ٹولہ خوشحال اور عوام بدحال چکے ہیں،امپورٹڈ حکومت کو تجربہ کار کہ کر ملک پر مسلط کرنے والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چائیے غریب آدمی پس کررہ گیا ہے، ملک میں سیاسی عدم استحکام معیشت کے لیے زہر قاتل ثابت ہو رہا ہے،معاشی استحکام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات عام آدمی کی زندگی کو براہ راست متاثر کر رہے ہیں۔وہ گز شتہ روز پی پی 156کے مرکزی آفس میں حلقے کے رہنماؤ ں اور کارکنان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن